ٍسرگودھا(این این آئی)غربت کے باعث گھریلو جھگڑا میں شوہر سے روٹھ کر میکے مقیم خاتون نے 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی جس کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن کر کے ڈوب کر جاںبحق ایک سالہ بچے کی نعش اور دوسرے بچے کو ماں سمیت زندہ نکال لیا گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقہ چک ڈاڈیاں میں غربت سے تنگ آ کر گھریلو جھگڑا میں شوہر سے روٹھ کر میکے مقیم خاتون نے اپنے دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔جس کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن کر کے ڈوب کر جاںبحق ایک سالہ بچے سبحان کی نعش اور دوسرے بچے کو ماں سمیت زندہ نکال لیا گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔