زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

Mar 20, 2024

 اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، زرتاج گل کے وکیل اسامہ طارق وکالت نامے پر بغیر دستخط کے عدالت پیش ہو گئے۔ عدالت نے وکیل درخواست گزار کو فائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

مزیدخبریں