لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کے بہاولپور بنچ پر مصروفیت کی وجہ سے عام انتخابات کے نتائج کے فارم 45 اور 47 کو محفوظ بنانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا عام انتخابات کے بعد سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کے الزامات لگائے، سیاسی جماعتوں نے فارم 45 اور 47 میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے۔
الیکشن کمشن کے واضح احکامات کے باوجود الیکشن رزلٹ کو محفوظ کیا گیا اور نہ ایپ پر اپ لوڈ کیا گیا، پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 201، 202 اور 204 کے تحت شہادت ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
جج کی مصروفیت: فارم 45 اور47 کو محفوظ بنانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی
Mar 20, 2024