ایٹمی ہتھیاروں استعمال کی دھمکی ناقابل قبول ایک غلطی بڑی تباہی کاسبب بن سکتی گوتریس

Mar 20, 2024

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی میں تباہی کے تقریباً 80 سال بعد بھی جوہری ہتھیار عالمی امن اور سلامتی کے لیے واضح خطرہ ہیں جن کے استعمال کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔ جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی پر زور دیتے کہا جوہری ہتھیار نہ رکھنے والی ریاستیں تخفیف اسلحہ کی کوششوں کی حمایت کریں۔ انہوں نے تخفیف جوہری اسلحہ اور عدم پھیلاؤ سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران تخفیف اسلحہ کا مطالبہ کرتے ہوئے جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں پر زور دیا کہ وہ 6 شعبوں میں کارروائی کے لیے رہنمائی کریں جس میں بات چیت اور جوابدہی شامل ہے۔ آج یہ ہتھیار طاقت، رینج اور اسٹیلتھ میں بڑھ رہے ہیں۔ ایک غلطی بڑی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔ جاپان واحد ملک جو حملے کی جارحانہ قیمت کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ بہتر جانتا ہے۔ تخفیف جوہری اسلحہ ہی خودکشی کے سائے کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم اوپن ہائمر میں جوہری تباہی کو سامنے لایا گیا۔ جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں کو جوہری تجربات پر پابندی کی توثیق کرنی چاہئے۔ 

مزیدخبریں