ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بھارتی فورسز نے 4لوگوںکو ہلاک کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کوئیک ایکشن ٹیم اور پولیس اہلکاروں نے مہاراشٹر چھتیس گڑھ ریاستوںکی سرحد کے ساتھ گڈچرولی میں ایک کارروائی کے دوران 4 افراد کو نکسل علیحدگی پسند قراردیتے ہوئے ہلاک کر دیا۔پولیس نے ہلاک کئے گئے افراد کو نکسل باغیوں کے لیڈرمنگی اندراویلی ایریا کمیٹی کے سکریٹری ڈی وی سی ایم ورگیش، سیر پور چنور ایریا کمیٹی کے سکریٹری ڈی وی سی ایم مگتو،، پلاٹون ممبران کرسانگ راجو، اور کدی میتا وینکٹیش قراردیا ہے ۔بھارتی پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ کارروائی میں بھارتی پولیس اورفورسز کی متعد د ٹیموں بشمول پولیس کے ایک خصوصی واریونٹ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کوئیک ایکشن ٹیم نے حصہ لیا ۔
ریاست مہاراشٹر میں بھارتی فورسز نے 4 نکسل علیحدگی پسندوں کو قتل کر دیا
Mar 20, 2024