وزیراعظم عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں  انہوں نے کہا  اپوزیشن جتنے مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عوام کے بنیادی مسائل  ان کی دہلیز پر حل کر کے سرخرو ہو گی۔ (ن) لیگ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کی ضامن جماعت ہے  انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاح حکومتی اخراجات میں کمی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جوروڈ میپ دیا ہے اچھا اقدام ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غربت، مہنگائی سے پریشان حال عوام کیلئے ریلیف پیکیج دینا شروع کر دئیے ہیں۔ اس سے غریب اور متوسط طبقات کے مسائل میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عوام کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...