ابوجا (اے پی پی)نائیجیریا کے صوبے ڈیلٹا میں ہونے والے مسلح حملے میں 16 فوجی مارے گئے۔ صوبے کے دو دیہاتوں میں فوجیوں پر مسلح حملہ کیا گیا جس میں دو میجر اور ایک کیپٹن سمیت 16فوجی ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں بھاری تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔مقامی پریس کے مطابق اس حملے کے بعد علاقے سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔