راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان سول ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ نے باہمی تعاون کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔برطانیہ کا پی سی اے اے کو ایوی ایشن سیکیورٹی اسکرینرز کے لئے کمپیوٹر بیسڈ چیکنگ سوفٹ وئیر اور ٹریننگ پروگرام کا تحفہ اس حوالے سے اسلام اباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مختصر تقریب ہوئی محمد عبدالغفار فرسٹ سیکرٹری ایوی ایشن یو کے ہائی کمیشن اسلام آباد نے کمپیوٹرز ایئر کموڈور ریٹائرڈ شاہد قادر ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکیورٹی کے حوالے کئیاس موقع پر ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی سمیت ایوی ایشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معززین موجود تھیکمپیوٹر پر مبنی تھریٹ امیج ریکگنیشن ٹریننگ پروگرام اور اس کے ہارڈ ویئر کی دستیابی 'آئیکیو' شرائط کے عین مطابق ہے(یو کے ڈی ایف ٹی)ایویشن سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان سول ایویشن کی کوششوں میں تعاون کرتا رہے گا، فرسٹ سیکرٹری ایویشن یو کے ہائی کمیشن حال ہی میں مکمل ہونے والے 'آئیکیو' فل سکیل آڈٹ میں شاندار کارکردگی پر پی سی اے اے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، فرسٹ سیکرٹری ایویشن یو کے ہائی کمیشنکمپیوٹر پر مبنی سسٹم کے ذریعے ایئر لائنز، ASF، کارگو وغیرہ سمیت ایوی ایشن انڈسٹری کے اسکرینرز کی چیکنگ اور جانچ پڑتال کی جاسکے گی سسٹم متعارف ہونے کے بعد پاکستان صف اول کی ایویشن سیکیورٹی فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہوجائے گامستقبل قریب میں (یو کے ڈی ایف ٹی) کا ادارہ پاکستان میں ایویشن سیکیورٹی انسپکٹرز کی ٹریننگ اور تربیت کا اہتمام کرے گاکمپیوٹر پر مبنی سیکیورٹی اسکرینرز کی چیکنگ اور تربیتی پروگرام کی فراہمی برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پائیدار شراکت کو اجاگر کرتا ہے۔