جسٹس محسن اختر کیانی  اسلام آباد بار کونسل کے چیئرمین ایپلیٹ ٹریبونل نامزد 

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کو اسلام آباد بار کونسل کے چیئرمین ایپلیٹ ٹریبونل نامزد کر دیا گیا جبکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد بار کونسل کی انرولمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہو گئے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے دونوں ججز کی نامزدگی کی ۔ رجسٹرار نے سیکرٹری اسلام آباد بار کونسل کو نامزدگیوں سے آگاہ کر دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن