کچے میں ڈاکوؤں کی قتل وغارتگری کی کارروائیوں پر تشویش ہے، اسلم غور ی

اسلام آباد(خبرنگار)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ ہمیں کچے کے ڈاکوؤں کی قتل وغارتگری کی کارروائیوں میں اضافے پر گہری تشویش ہے کچے کے ڈاکوں کی کاروائیاں قابل افسوس ہیں اپنے ایک بیان میں اسلم غوری نے کہا ہے کہ مظلوموں کی چیخ وپکار بھی حکمرانوں کو سنائی نہیں دے رہی ڈاکوں کی کاروائیوں سے لگتا ہے کہ حکومتی ذرائع بالواسطہ یا بلاواسطہ ان کی سرپرستی کررہے ہی عوام کی جان ،مال اور عزت وآبرو کا تحفظ ریاست کے بنیادی فرائض منصبی میں شامل ہے ۔

ای پیپر دی نیشن