فارماسیوٹیکل سیکٹر کو درپیش موجودہ چیلنجز سے نمٹنا اولین تر جیح،افتخار شلوانی

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی سیکرٹری برائے قومی صحت افتخار علی شلوانی نے فارما سیکٹر کی افزائش پر ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی اس ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا بنیادی مقصد پاکستان میں فارماسیوٹیکل سیکٹر کو درپیش موجودہ چیلنجز سے نمٹنا اور صنعت میں سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ دینے کیلئے فوری اور طویل مدتی حل تیار کرنا ہے اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے نمائندوں سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی سیکرٹری افتخار علی شلوانی نے وزارتِ قومی صحت کے زیر نگرانی میں ڈی ریگولیشن کے سنگ میل کو حاصل کرنے میں ہونے والی نمایاں پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ 

ای پیپر دی نیشن