راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سپیشل جج سنٹرل ایف آئی اے امجد علی شاہ نے ایرو ویپن(اسلحہ)کمپلیکس واہ کینٹ میں 2 کروڑ 32لاکھ 85ہزار 186 روپے کرپشن کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایرو ویپن کمپلیکس کے ڈائریکٹر وقار عباس نقوی اور سینئر آفیسر لیاقت علی کو 7/7 سال قید اور/60 60 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی اور 5 افسران کو شک کا فائدہ دیتے بری کر دیا، اے ڈبلیو سی انتظامیہ کی طرف سے درخواست پر ایف آئی اے نے یہ مقدمہ درج کیا تھا،بری کئے جانے والوں میں سید نزرانہ شاہ،شکیل احمد،شفیق اعوان جنرل مینجر فنانس،محمد یوسف جنرل مینجر ایم ٹی،محمد اشفاق اکاؤنٹ آفیسر شامل ہیں،مجرمان نے اسلحہ کی ترسیل فروخت میں جعلی بوگس بل بنائے اور مذکورہ رقم ہڑپ کر گئے تھے،ایف آئی اے نے فوجداری دفعات 471.468.420.409.109 اور پانچ۔ دو۔سینتالیس کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔