اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (کوئیکا) اورکمپٹیشن کَمِشن آف پاکستان (سی سی پی) نے باہمی تعاون کی کوششیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ کوئیکا نے ملازمین کی صلاحیتوں میں اضافے، انفورسمنٹ صلاحیتوں کو بڑھانے، اور مشترکہ تحقیقی اقدامات میں سی سی پی کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔کوئیکا پاکستان کے دفتر کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر جی ہو یوئیو نے سی سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون اور صلاحیت کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کوئیکا نے کوریا فیئر ٹریڈ کمیشن اور سی سی پی کے مابین معلومات کے تبادلے، مشترکہ تحقیق اور ایڈووکیسی پروگراموں کے لیے ایک مفاہمت نامے کی سہولت فراہم کرنے کا عہد کیا ہے اور اس میں خاص طور پر پاکستان کے نجی شعبے میں کام کرنے والی کورین کمپنیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔