جڑوان شہروں سے چوری ، چھینے گئے موبائل افغانستان میں فروخت ہونے لگے

Mar 20, 2024

راولپنڈی (اکمل شہزاد ،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں موبائل فون چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو گئیں، چوری اور چھینے گئے موبائل افغانستان فروخت ہونے لگے، جڑواں شہروں اور دیگر علاقوں سے چوری ہونے والے موبائل ڈیوائس کی لوکیشن افغانستان جا کر ظاہر ہوتی ہے ، اطلاعات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل چوری و چھننے والے افراد کا افغان سمگلروں سے راوبط ثابت ہو گئے، جڑواں شہروں سے مہنگے موبائل فونز چوری کئے جاتے ہیں اور ڈیوائس کو دوبارہ اوپن نہیں کیا جاتا،چارسے پانچ ہفتے بعد وہی ڈیوائس پڑوسی ملک افغانستان میں اپنی موجودگی ظاہر کرنا شروع کر دیتی ہے ، رمضان شروع ہوتے ہی راولپنڈی کینٹ کے مرکزی کمرشل ایریا صدر میں موبائل چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو گئیں یہاں تک کے دن دیہاڑے شہریوں سے موبائل چھینے جانے لگے، چار روز قبل بھی دو نوجوانوں سے جی پی او چوک کے قریب سے نا معلوم موٹر سائیکل سوار موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ، میٹروبس سروس اور ش والی جگہوں پر جیب تراش متحرک ہو گئے ، روزانہ کی بنیاد پر درجنوں وارداتیں کی شکایات آنے لگیں، شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جدید دور میں موبائل فونز کی چوری اور ڈکیتی میں ملوث افراد کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فوری ٹریس کر کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں