راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر) راولپنڈی میں ادویات کی قلت اور قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے جبکہ کتے اور سانپ کاٹنے کی ویکسین کی قلت کے باعث بازاروں میں مہنگے داموں فروخت ہونے لگی ہے، رپورٹ کے مطابق ہسپتالوں میں چیک اپ کرانے والے شہریوں کو جب ڈاکٹر نسخے میں جو ادوایا ت لکھ کر دیتے ہیں وہ مارکیٹ میں نہیں ملتیں اگر مل بھی جائیں تو مہنگے داموں ملتی ہیں اور کسی مستندکمپنی کی بجائے لوکل سطح پر اودیات تیار کرنے والی کمپنیوں کی ملتی ہیں، رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں کتے اور سانپ کاٹنے کی ویکسین صرف سرکاری ہسپتالوں میں پہلی دفعہ آنے والے مریضوں کو دی جاتی ہے اگر کسی شہری کو کتا کاٹ لے تو وہ سرکاری ہسپتالوں ہو لی فیملی ہسپتال ، بے نظیر بھٹو ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا رخ کرتا ہے جہاں پر مریض کو چیک اپ کرکے ایک نجکشن لگایا جا تا ہے اور باقی کے انجکشن مارکیٹ سے خرید نے کا کہا جا تا ہے جب شہری دوسری دفعہ کتے کاٹنے کا انجکشن لگوانے کیلئے مارکیٹ میں جا تا ہے تواس کو کتے کاٹے کی ویکسین مہنگے داموں ملتی ہے جو اس وقت مارکیٹ میں 1000سے 1200روپے میں انجکشن ملتا ہے ، اسی طرح اگر کسی کو سانپ کاٹ جائے تو اس کی ویکیسن کا ملنا بہت مشکل ہے اور مریض کو اسلام آباد جانے کا مشورہ دیا جا تا ہے، رپورٹ کے مطابق اس وقت متعدد ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں،مارکیٹ میں ایزو مکس، سی اے سی و+ ، ایور میٹ، ایچ سی کیو، ریسوچن، فلیجل، نیگرام، ڈیپی ٹرون، ریوی ٹرول سمیت دیگر ادویات کی قلت ہے یہ ادویات مارکیٹ میں نہیں مل رہیں، رپورٹ کے مطابق نزلہ زکام، کھانسی، گلے کی خرابی ، بخار ، جسم درد اور پیٹ کی بیماریوں کیلئے استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو اہے جبکہ متعد ایسی ادویات بھی ہیں جن کی قیمتوں میں35سے60فی فیصد کے قریب بھی اضافہ ہوا ہے ان میں شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے امراض کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات ہیں جن کی قیمتوں میں اضافہ ہو اہے۔
راولپنڈی میں ادویات کی قلت ، قیمتوں میں اضافہ سے شہری پریشان
Mar 20, 2024