عوام کو رمضان ریلیف پیکج کے ذریعے ریلیف فراہم کیاجارہا ،ارشدمحمودقریشی

 راولپنڈی (جنرل رپورٹر )مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ3ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے جس طرح پنجاب کی وزارت اعلی سنبھالتے ہیں مختلف شعبوں میں عملی اقدامات اٹھاناشروع کردیے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ ہی ملک کو مسائل کی گرداب سے نکال کرعوام کو ریلیف فراہم کریگی،بہت جلد مہنگائی میں کمی آئیگی ،قیدیوں کے حوالے سے جو اقدامات وزیراعلی مریم نوازنے اٹھائے ہیں وہ لائق تحسین ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس پیپلز کالونی میں آنیوالے ن لیگی کارکنان کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ عوام کو رمضان ریلیف پیکج کے ذریعے ریلیف فراہم کیاجارہا ہے اسی طرح دیگر بہت سے اقدامات بھی جلد اٹھائے جائیں گے جن سے یقینا عوام مستفید ہونگے۔  

ای پیپر دی نیشن