راولپنڈی (جنرل رپورٹر)افغانستان پر جب بھی مشکل وقت آیا ، پاکستان نے اپنا وجود خطرے می ڈال کر بھی بھرپور ساتھ دیا ، بصورت دیگر افغانستان سمیت یونین روس ک حصہ بن چکا ہوتا اور افغان قوم کو غزہ جیسے قتل ِعام کا سامنا کرنا پڑتا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (نواز )راولپنڈی کے رہنما راجہ آصف علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت کو پاکستان دشمنوں کا مکمل صفایا کرنا چاہیئے نہ کہ پاکستانی وفاں کا جوان جفاں سے دے اور با امر ِمجبوری ہاکستان کو جوابی کاروائی کا حق استعمال کرنا پڑے ۔