پی ایس ایل اور ویمن آئی پی ایل کی انعامی رقم کا موازنہ ہونے لگا، کس کی رقم زیادہ؟

پاکستان سپر لیگ اور  انڈیا کی ویمن پریمیئر لیگ کی انعامی رقوم کا موازنہ ہونے لگا پی ایس ایل سیزن 9  کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو ویمن پریمیئر لیگ (WPL)  کی فاتح  رائل چیلنجر بنگلور  سے کم انعامی رقم ملنے پر شائقین کرکٹ کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔پاکستان سپر لیگ اور  بھارت کی ویمن پریمیئر لیگ کا رواں ہفتے ہی اختتام ہوا ہے، ایسے میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین دونوں لیگز کی فاتح ٹیموں کو ملنے والی انعامی رقوم کا موازنہ کرنے لگ گئے ہیں۔ چونکہ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو ویمن پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم سے کم انعامی رقم ملی ہے اس لیے پی ایس ایل کی کم انعامی رقم پر حیرانگی کا اظہار کیا جانے لگا ہے۔ پی ایس ایل ٹائٹل تیسری مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتا جبکہ ویمن پریمیئر لیگ کی فاتح رائل چیلنجر بنگلور رہی۔اسلام باد یونائیٹڈ کو 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی جو انڈین تقریباً 4.13 کروڑ روپے بنتے ہیں جبکہ رنر اپ ملتان سلطانز کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے ملے جو بھارتی تقریباً 1.65 کروڑ روپے بنتے ہیں۔اس کے مقابلے میں ویمن پریمیئر لیگ میں فاتح ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو بھارتی 6 کروڑ روپے ملے اور رنر اپ دہلی کیپیٹلز کو  بھارتی 3 کروڑ روپے ملے۔انڈین پریمیئر لیگ میں گزشتہ برس کی فاتح چنئی سپر کنگز کو بھارتی 20 کروڑ اور رنر اپ گجرات ٹائٹنز کو 13 کروڑ روپے بھارتی ملے تھے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چونکہ بھارتی بورڈ دنیا کا امیر ترین بورڈ ہے اس لیے بھارتی لیگز میں دنیا کی دیگر لیگز کے مقابلے میں زیادہ پیسہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن