وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے برٹش ہائی کمشین کلارا سترادج کی ملاقات

پنجاب کو درپیش تعلیمی چیلنجز، صوبے بھر میں برطانیہ کے جدید تعلیمی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اصلاحات کرنے کا فیصلہ۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور برٹش ہائی کمشین لاہور آفس کی ہیڈ کلارا سترادج کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس دوران باہمی دلچپسی کے امور سمیت پنجاب کی تعلیمی ترقی کے حوالے سے مشترکہ اقدامات اور صوبے میں برطانیہ کے تعاون سے مختلف تعلیمی پراجیکٹس کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر تعلیم نے برطانوی ہائی کمیشن کو پنجاب کو درپیش تعلیمی چیلنجز اور مسائل کے تناظر میں پنجاب حکومت کی ترجیحات اور ممکنہ اقدامات بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کیلئے اٹھائے جانے والے ممکنہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔وزیر تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں میں فنی تعلیم، جدید آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کورسز شروع کروانے کے منصوبے کے بارے میں بھی ہیڈ آف برٹش کونسل کو آگاہ کیا۔اس موقع پر رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے جدید تعلیمی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پنجاب میں اصلاحات کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن