حماداظہر نے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیدیا

حماداظہر نے تحریک انصاف کے تنظیمی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔حماداظہر نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے جس میں مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ بہت سوچ بچار کے بعد میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔حماداظہر کا کہنا تھا کہ سمجھتا ہوں پنجاب میں پارٹی کی مؤثر قیادت کیلئےگراؤنڈ پر موجود ہونا ضروری ہے سمجھتاہوں کہ بانی چیئرمین تک براہ راست رسائی  ضروری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بطور کارکن کام کرتا رہوں گا۔

ای پیپر دی نیشن