لاہور(کلچرل رپورٹر) ریڈیو پاکستان لاہور کے بچوں کے پروگرام ہونہار کے بھائی راجہ اسد علی خان نے برصغیر کی معروف براڈ کاسٹر موہنی حمید کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہے کہ ان کی آواز کا سحر اور لازوال شہرت کی وجہ ہے کہ بچوں کا یہ مقبول پروگرام ختم نہیں کیا گیا اور گزشتہ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ہر اتوار کو صبح نشر کیا جاتا ہے۔ سابق ایم ڈی پی ٹی وی اشرف عظیم اور سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور عابد بخاری نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔