وزیر مملکت برائے خارجہ امور ملک عماد خان نے تاجک دارالحکومت دوشنبے میں ہونیوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مغربی ممالک میں اسلام فوبیا کے رجحان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہالینڈ میں توہین آمیز خاکے بنانیوالے کارٹونسٹ گرٹ ویلڈرز کی مقامی انتخابات کے موقعے پر اسلام مخالف تقریریں قابل تشویش ہیں ۔ ملک عماد خان کا کہنا تھا مغربی ممالک میں اسلام اورنبی اکرم صلی اللہ علی وسلم کی توہین کرنا فیشن بنتا جا رہا ہے ۔ وزیرمملکت نے واضح کیا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین خاکوں کی اشاعت کو قبول نہیں کیا جا سکتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئٹزر لینڈ میں مساجد کے میناروں پر پابندی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ ملک عماد خان نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے ۔