سوشل ویب سائٹ فیس بک پرتوہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے خلاف آج بھی ملک بھر میں مختلف مذہبی،سیاسی ، طلبااور وکلا تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

سوشل ویب سائٹ فیس بک پرتوہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے خلاف آج بھی ملک بھر میں مختلف مذہبی،سیاسی ، طلبااور وکلا تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ فیس بک کے اس اقدام پر پاکستان بھر میں شدید ردعمل پایا جارہا ہے اور اس کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بار کونسل کی جانب سے فیس بک کے اس اقدام کے خلاف آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یورنیورسٹی کے طلبہ کالج سے لاہورہائیکورٹ تک احتجاجی ریلی نکالیں گے ۔ دوسری جانب اسلامی جمعیت طلبا نیو کیمپس پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج کرے گی۔ عالمی تنظیم اہلسنت داتا دربار سے اسمبلی ہال تک احتجاجی ریلی نکالے گی۔ فیس بک کے اس اقدام پر دیگر تنظمیوں کی طرح ملتان میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مختلف طلبہ تنظیموں نے پریس کلب کے سامنے گستاخانہ خاکوں کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورویب سائٹ پر مقابلے کا انعقاد یہودو ہنود کی سازش ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کی دل آزاری ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا اس ناپاک جسارت کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہوکر آواز بلند کرنی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن