لاہور میں فیس بک پر توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

May 20, 2010 | 18:55

سفیر یاؤ جنگ
پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے ہیلی کالج سے انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز تک احتجاجی مارچ کیا۔ اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ فیس بک پر پابندی قابل تحسین ہے۔حکومت کو اس واقعہ کے خلاف سفارتی سطح پر احتجاج کرتے ہوئے ذمہ دارممالک کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج میں بھی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت پرنسپل ڈاکٹرجاوید اکرم اورینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کی۔ ریلی میں شامل ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہودی لابی گاہے بگاہے مسلمانوں کے مذہبی عقائد کو مجروح کرنے کیلئے سازش کرتی رہتی ہے۔ فیس بک پر شروع کیا گیا یہ شیطانی مقابلہ اسی یہودی سازش کا حصہ ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقابلے کا انعقاد کرانے والوں اور اس میں حصہ لینے والے ممالک سےسفارتی تعلقات ختم کیے جائیں اور اس معاملے پر او آئی سی کو متحرک کیا جائے۔
مزیدخبریں