فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف مری کی دینی جماعتوں اورسول سوسائٹی کے افراد نے ڈاکخانہ چوک سے ایک بڑی ریلی نکالی ۔

ریلی کے شرکاء نے فیس بک ویب سائٹ اوراس کے پیچھے کارفرماء قوتوں کے خلاف بینرز اورکتبے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے ڈاکخانہ چوک سے مال روڈ اورچنارچوک سے دوبارہ ڈاکخانہ چوک پہنچے جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے دینی جماعتوں کے رہنماوں نے غم وغصہ کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ اگرعالم اسلام ایسی کاروائیوں کیخلاف یک جان ہوکرکوئی جرات مندانہ حکمت عملی اختیارکرتا تو آج دشمن دین قوتوں کومسلمانوں کے جزبات سے کھیلنے کی ہمت نہ ہوتی۔ بعد میں مظاہرین پُرامن طورپرمنتشرہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن