فیس بک ویب سائیٹ پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کے انعقاد کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین ملتان کے زیر اہتمام خواتین نے بھی احتجاجی ریلی نکالی

چوک نواں شہر سے ملتان پریس کلب تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،جنہوں نے امریکی پرچم نزرآتش کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عالم کفر اسلام کے خلاف متحد ہوکرگھناونی سازشیں کررہا ہے۔ عراق افغانستان اورفلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام سے جی بھرنے  نہ پراب صلیبی عزائم کی تکمیل کے لیے ناموس رسالت سے کھیلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی رہنماوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے لیے اپنی جانیں قربان کردیں گی انہوں نے کہاکہ وہ امریکہ اوراسکے حواریوں کو تنبیہ کرنا چاہتی ہیں کہ ایسی گستاخیاں مزید برداشت نہیں ہوں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیس بک پرعارضی پابندی کے بجائے اسے مستقل بنیادون پربین کیا جائے اورتحفظ ناموس رسالت کی عالمی انجمن بنا کراسلامی ممالک کی جانب سے ایسی ناپاک جسارتوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن