دفترخارجہ نے کہا ہے کہ فیس بک پرگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا معاملہ او آئی سی اوراقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمزپراٹھایا گیا ہے۔

May 20, 2010 | 20:47

سفیر یاؤ جنگ
دفترخارجہ کے ترجمان عبدالباسط نےہفتہ وار بریفنگ کےدوران کہا کہ فیس بک پرتوہین آمیزخاکوں کی اشاعت نے پوری مسلمان برادری کے جذبات مجروح کیے ہے،ایسی مذموم حرکتوں سے بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذاہب کی تضحیک کے خلاف قرارداد پیش کرے گا۔  دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قبائلی علاقوں سمیت پاکستان کے کسی بھی حصے میں فوجی کارروائی کا فیصلہ پاکستان خود کرے گا، اس مقصد کے لیے کسی کی اجازت یا ہدایت درکا نہیں ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ چھ سو پینتیس پاکستانی شہری بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ پاکستان اورامریکا کے درمیان ویزوں کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کومذاکرات کے ذریعے جلد حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مصرمیں بین الوزارتی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
مزیدخبریں