وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق وزیردفاع کا بیان غیر موزوں تھا، اس معاملے کو وقت آنے پر دیکھیں گے۔  

May 20, 2010 | 21:28

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں ناشتے پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے معاملے پر حکومت کی سپریم کورٹ سے کوئی لڑائی نہیں ، حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان تمام معاملات حل ہو جائیں گے۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا کوئی خطرہ نہیں کہ کوئی ان کی حکومت گرا دے گا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر مشرف نے ایک کال پر امریکا کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے تھے، ان کی حکومت ایسا نہیں کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں ضرورت ہو وہیں حکومت امریکا کی بات مانتی ہے ورنہ نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ذرائع ابلاغ کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرالزمان کائرہ اور سید صمصام علی بخاری بھی موجود تھے۔
مزیدخبریں