تھائی لینڈ میں رات کے کرفیو میں مزید تین روز کی توسیع کر دی گئی ہے جبکہ  بینکاک کی ایک عبادت گاہ سے مزید نو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

سرخ پوش مظاہرین کے خلاف فوجی آپریشن کے بعد شروع ہونے والے ہنگاموں پر قابو پانے کیلئے گزشتہ روز بینکاک اوردیگرتئیس صوبوں میں رات کا کرفیو نافذ کیا گیا تھا، جس کی مدت اب مزید تین روزتک بڑھا دی گئی ہے۔ گزشتہ روز فوجی آپریشن کے دوران ایک عبادت گاہ میں فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید نو افراد کی لاشیں عبادت گاہ کے اندر پائی گئی ہیں۔ ہزاروں مظاہرین نے فوجی آپریشن کے دوران پسپا ہوتے ہوئے اس عبادت گاہ میں پناہ لی تھی ۔ بنکاک میں بدھ کے روز پرتشدد واقعات کے دوران ملک کے سب سے بڑے شاپنگ مال سنٹرل ورلڈ اورسٹاک ایکس چینج سمیت ستائیس عمارتوں کو آگ لگادی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن