وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورچینی صدرہوجن تاؤ کی ملاقات میں دو طرفہ تعاون، دفاعی اور تجارتی اموراورخطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

May 20, 2011 | 08:43

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے کے دورے کے آخری مرحلے میں چین کے صدر ہوجن تاؤ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں معاشی اوراقتصادی کےساتھ ساتھ اسٹریٹیجک تعاون کو مزید بڑھانے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی صدرنے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو کامیاب دورے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ چینی قیادت اور عوام سے ملاقات باعث فخر ہے جبکہ چینی صدرنے سید یوسف رضا گیلانی کے دورہ کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے اسے دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام کے لئے ایک نیا سنگ میل قرار دیا ۔اس سے قبل وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بینجگ میں تحقیقی مرکز کا دورہ کیا اور چین میں تیار کردہ پاکستانی مصنوعی سیارے کا معائنہ کیا ۔مصنوعی سیارے کے حصول کا معاہدہ دوہزار آٹھ میں صدر زرادری کے دورہ چین کے دوران طے پایا تھا جبکہ اس سیارے کو رواں سال چودہ اگست کو خلاء میں چھوڑا جائے گا
مزیدخبریں