سیالکوٹ کے تھانہ سول لائن کی حدود میں مدثر شہید روڈ پرواقع ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کے دفترپرتیس سے زائد موٹرسائیکل سواروں نے دن ساڑھے بارہ بجے حملہ کرکے دفتر میں آویزاں صدرآصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، ذوالفقارعلی بھٹو، بےنظیر بھٹواور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی تصاویرپھاڑ دیں جبکہ دفترکے شیشے بھی توڑدئیے ۔حملہ آوروں نے دفتر میں موجود کمپیوٹرروم کاسامان الٹ دیا اور نعرے بلند کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور پیپلزپارٹی کے کارکن موقع پر پہنچ گئے۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کے دفتر میں تعینات ملازم حافظ احسن نے الزام عائد کیا ہے کہ اس واقعہ میں مسلم لیگ نون کے کارکن ملوث ہیں۔ پیپلزپارٹی کے عہدیدارو ں نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست دے دی ہے