سپریم کورٹ بارکی صدرعاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ عدلیہ ایسی ہونی چاہیئے جس میں مختلف سوچ کے لوگ ہوں، سب ایک ہی بات کریں گے تو فیصلے کیسے غیرجانبدارانہ ہوں گے۔

کراچی میں ملیربارکی طرف سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئےعاصمہ جہانگیر نے کہا کہ وہ قانون کی بالادستی چاہتی ہیں، جب بھی پارلیمنٹ نےغلط فیصلے کئے سپریم کورٹ بار نے ان کی مخالفت کی، آئندہ بھی پارلیمنٹ کے کسی غلط فیصلے کی حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایڈہاک ججز کے خلاف نہیں لیکن ایڈہاک ججزکو مستقل ججوں کی طرح پروٹوکول اوراہم مقدمات کی سماعت نہیں دینی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن