کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پرزبردست تیزی رہی، انرجی سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری نے ہنڈرڈ انڈیکس کو بارہ ہزارپوائنٹس کے قریب پہنچا دیا۔

May 20, 2011 | 14:44

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران کاروبار منفی زون میں رہا تاہم دوسرے سیشن کے آغاز پراوجی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم، پاکستان آئل فیلڈ سمیت دیگر کمپنیوں کے حصص میں زبردست تیزی رہی، جمعے کے روز بینک الفلاح کے شیئرز کے سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پرکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پچانوے پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزارنوسوتہتر پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مجموعی کاروباری حجم چار کروڑ تینتالیس لاکھ شیئرزرہا، مارکیٹ میں تین سو بتیس میں سے دو سو پندرہ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔
مزیدخبریں