پٹواری کی تعلیمی قابلیت ایف اے، کمپیوٹر لٹریسی لازمی قرار

لاہور (خبر نگار) حکومت پنجاب نے پٹواری کی تعلیمی قابلیت ایف اے اور کمپیوٹر لٹریسی لازمی قراردے دی ہے جبکہ منتخب پٹواریوں کو محکمہ ریونیو ازخود کمپیوٹر کو رس کروائے گا۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اخلاق علی تارڈ سینئر ممبر ریونیو بورڈ نے بورڈآف ریونیو میںاجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پٹواریوں کی آسامیوں کے لئے نئی پالیسی بنائی گئی ہے اب پٹواریوں کی تعلیمی قابلیت ایف اے ہو گی اور کمپیوٹر لٹریسی کی تعلیم لازمی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پٹوار یوں سے متعلقہ شکایات کے ازلہ کے لئے ایسا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے کہ آئندہ ہر قسم کا زمینی،وراثتی مسئلہ فوری پور پر منصفانہ طریقے سے حل ہوگا۔ اس سلسلے میں عوام کو جلد اس بارے میں خوشخبری ملنا شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کی ترقی کو بھی ان کی کارکردگی سے مشروط کر دیاگیا ہے۔ پٹواریوں کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کا نظام بھی شروع کر دیا گیا ہے جس سے اب کوئی پٹواری من مانی نہیں کر پائے گا۔

ای پیپر دی نیشن