غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یمن کے جنوبی صوبے آبیان میں القاعدہ کے کارکنوں اورفوج کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بارہ فوجی اوربائیس شدت پسند ہلاک ہو گئے، یاد رہے صوبہ آبیان میں گزشتہ سال سے القاعدہ کے شدت پسندوں نے قبضہ کر رکھا ہے اور یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں،ادھر یمن کے وسطی صوبے میں امریکی ڈرون حملے میں ایک صومالی شدت پسند سمیت دو افراد کے ہلاک ہوئے ہیں۔