شکاگو کانفرنس کے دوران اگر نیٹو سپلائی بحال نہ ہوئی تو افسوس نہیں ہوگا۔پاکستان سے معاہدے کی جلدی نہیں تاہم یہ درست سمت میں ہونا چاہیے۔ ایساف کمانڈرجنرل جان ایلن

May 20, 2012 | 17:43

سفیر یاؤ جنگ
برطانوی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل جان ایلن نےاس اعتماد کا اظہار کیا کہ نیٹو سپلائی پر پاکستان اور امریکا کے درمیان آئندہ چند روز میں معاہدہ طے پا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں جان ایلن نے کہا کہ اگرشکاگو کانفرنس کے خاتمے سے پہلے پاکستان نے نیٹو سپلائی بحال نہ کی تو انہیں کسی قسم کی نا امیدی اور مایوسی نہیں ہو گی۔انکا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی افغانستان میں جاری جنگ کیلئے ضروری نہیں دراصل نیٹو افواج کو اپنا سامان واپس بھجوانے میں اس سپلائی لائن کی ضرورت ہے۔جنرل جان ایلن نے کہا کہ انہیں پاکستان سے معاہدے میں جلدی نہیں تاہم معاہدہ جب بھی ہو درست سمت میں ہونا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ شکاگو کانفرنس میں افغانستان میں جنگی حکمت عملی کے حوالے سے ان تمام عوامل پر غور کیا جائے گا جو روس کی طرح اتحادی افواج کی افغانستان میں شکست کا سبب بن سکتے ہیں۔
مزیدخبریں