لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس و حدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن مرج البحرین کانفرنس قصر نور ہال میں ہوا۔ جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت مجلس وحد مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی جبکہ مہمان خصوصی علامہ محمد شہیدی مرکزی ڈپٹی سیکرٹرجنرل مجلس وحدت مسلمین تھے۔ کانفرنس سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر خانم نوشابہ نے کہاکہ معاشرے میں خصوصاًاس دور میں خواتیں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہماری خواتیں سیرت سیدہ فاطمہؓ کو مشعل راہ بنائیں۔ انہوں نے کہا حضرت فاطمہ زہراؓ نے اپنی حیات میں ایک بیٹی، زوجہ اور مادر کا کردار ادا کیا۔ علامہ امین شہیدی نے کہا مختلف مشکلات کے با وجود ہم اپنی ذمہ داریوں پر پابند رہیں گے اور پوری قوت کے ساتھ میدان میں کھڑے ہوںگے اور اس معاشرے کے مظلوم لوگوں کو ان بھیڑیوں کے حوالے نہیں کرنے دیںگے۔
”خواتین سیدہ فاطمہؓ کی سیرت کو مشعل راہ بنائیں“
May 20, 2013