لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ بدترین لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے نرخوں میں ظالمانہ اضافہ اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے بقایا جات کی وصولی کے غیر منصفانہ فیصلہ نے عوام کو خوفزدہ کر دیا کہ ان کو اگلے پانچ سال بھی اندھیروں میں گزارنے پڑیں گے اور انہیں آئی ایم ایف کی چھری سے ذبح کرنے کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر مزید بوجھ ڈالنے اور لوڈشیڈنگ کو تین گنا کرنے کی شدید مذمت کی۔
”لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے نرخوں میں اضافہ نے عوام کو خوفزدہ کر دیا“
May 20, 2013