بجٹ : ہوٹلوں، شادی ہالز، پرائیوئٹ کلینکس پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کئے جانیکا فیصلہ

May 20, 2013

اسلام آباد (اے پی اے) ایف بی آر کی طرف سے آئندہ مالی سال 14-2013کے بجٹ میں ہوٹلوں، شادی ہالوں، سکولوں، چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس انسٹی ٹیوشنز، مہنگے پرائیوئٹ کلینک اور ہسپتالوں سمیت دیگر اداروں پر 5 سے10فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے جس سے ہسپتالوں میں علاج معالجہ اور سکولوں میں تعلیم مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس سے علاج اور تعلیم مہنگی نہیں ہو گی۔ صرف ڈاکو مینٹیشن کیلئے اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ ایف بی آر کے سینئر افسر کے مطابق اس تجویز کو منظور کر لیا گیا تو ایف بی آر کو 20 ارب کا اضافی ریونیو حاصل ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آمدنی یا اخراجات کی حد مقرر کی جائیگی۔

مزیدخبریں