کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت میں کوئی ذمہ داری ملی تو بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو کٹھہرے میں لائیں گے۔ وہ سکھر سے کراچی آمد کے بعد ایئرپورٹ پر اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے۔ ایئرپورٹ پر کارکنوں نے ممتاز بھٹو کا والہانہ استقبال کیا اور ممتاز بھٹو زندہ باد نواز شریف زندہ باد اور مسلم لیگ زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر انور گجر‘ عبد الرزاق باجوہ‘ ایوب شر‘ افتخار گھمن‘ حیدر ڈولی اور عبد النبی بروہی موجود تھے۔ ممتاز بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ عوام کو مایوس نہیں کرے گی عوام نواز شریف کا ساتھ دیں اور پیپلز پارٹی اب کبھی برسر اقتدار نہیں آئے گی اس بار سندھ میں انتخابی دھاندلی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔