19 مئی کوفوج کی نگرانی میں الیکشن ہو سکتا ہے تو 11مئی کو کیوں نہیں کرائے گئے:صدر ق لیگ سندھ حلیم عادل

May 20, 2013

کراچی (ثناءنیوز) ق لیگ سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ اگر19مئی کوفوج کی نگرانی میں انتخابات کرائے جاسکتے ہیں تو11مئی کوفوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے میں کیامسئلہ تھا۔18کروڑ عوام کے مستقبل اور حقیقی نمائندوں کے چناﺅ کے لیے الیکشن کمشن نادرا کو 50کروڑ روپے جاری کرے۔ تاکہ انگوٹھے کی مدد سے انکوئری کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ ملکی تاریخ کے پہلے انتخابات ہیں جس میں ہارنے والا بھی رو رہا ہے اور جیتنے والا بھی۔ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ یہ پوری قو م کا مطالبہ تھا کہ 11مئی کو بھی فوج کی نگرانی میں الیکشن کرائے جائیں مگر جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں