متحدہ نے عمران خان کو 50 ارب ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا

متحدہ نے عمران خان کو 50 ارب ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا

May 20, 2013

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم نے عمران خان کے خلاف 50 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہتک عزت کا دعویٰ الطاف حسین کے خلاف بیان دینے پر کیا جائے گا۔ دریں اثنا فروغ نسیم ایڈووکیٹ کے مطابق عمران خان کو ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا گیا ہے جو آج عمران خان کو مل جائے گا۔
ہرجانہ دعویٰ

مزیدخبریں