پیرا شوٹ کے ذریعے آنے والے پیپلز پارٹی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں: ڈاکٹر صفدر عباسی

لاہور( این این آئی)” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ“ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ پیرا شوٹ کے ذریعے آنے والے پیپلز پارٹی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،شکست پر استعفے دینے اور بعد ازاں اپنے حواریوں سے قراردادیں پاس کرانے والوں کی وجہ سے ہی پارٹی آج اس نہج پر پہنچی ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ غلط پالیسیوں کیوجہ سے بھٹو شہید اور بی بی شہید کی پیپلز پارٹی کو آج سندھ تک محدود کر دیا گیا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔پیپلز پارٹی کو دوبارہ عوام کی پارٹی بنانے کے لئے بنکرز سے باہر نکل کر فیصلے کرنا ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ پیرا شوٹ کے ذریعے آنے والے آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ جس شخص کا پیپلز پارٹی سے دور کا بھی تعلق نہیں اسے پنجاب کا عہدہ سونپ دیا گیا ،وہ آج بتائیں کہ انکے دعوے کہاں گئے ۔ کارکن استعفے دینے کے بعد اپنے حق میں قراردادیں پاس کرانے والوںکے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھٹو شہید او ربی بی شہید کے سیاسی وارث ہیں او رانکے مشن کی تکمیل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...