”عظمت توحید اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے“

May 20, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بانی وسربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ عظمتِ توحید، تحفظِ ناموسِ رسالتﷺ اور نظریہ پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرےں گے ۔انہوں نے کہا کہ ےا رسول اللہﷺ کی صداﺅں کو دبانے کی کوئی سازش کامےاب نہےں ہونے دےں گے۔ کارکن گلی گلی میں فکرِ مدینہ کا پرچار کریں انشاءاللہ تعالیٰ بہار آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام شمالی لاہور شادباغ توحید و رسالت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا قوم کی اعتقادی پختگی کے لیے شفاف نصابِ تعلیم، صحت مند لٹریچر اور فاسد نظریات سے پاک ماحول کی ضرورت ہے قوم پختہ اعتقاد ہی سے فولاد بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو سجدہ کرنا جائز نہیں اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کو سجدہ¿ تعظیمی حرام ہے اور سجدہ¿ عبادت کفر ہے مگر مزاراتِ اولیاءکو رحمت اور برکت کا مقام ماننا ہر دور میں اہل حق کا عقیدہ رہا ہے حکومت اولیاءاللہ کے خلاف چھپنے والے لٹریچر پر پابندی لگائے اور ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے نیز مزاراتِ اولیاءپر خرافات کا دھندا کرنے والوں کا محاسبہ کرے۔ اس موقع پرسےد عثمان شاہ، مےا ں محمد رمضان رضوی، سےد مقصود علی شاہ، قاری لطےف نقشبندی، مولانا محمد علی نقشبندی، محمد آصف جلالی، غلام مرتضٰی، محمد اوےس قادری بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں