سر بجیت سنگھ کی جیل میں ہلاکت ایک رکنی عدالتی کمشن آج سے بند کمرے میں کارروائی کا آغاز کرےگا

لاہور( این این آئی) بھارتی دہشتگردسر بجیت سنگھ کی جیل میں ہلاکت کے ذمہ داروں کے تعین اور محرکات کا جائزہ لینے کےلئے قائم کردہ ایک رکنی عدالتی کمیشن آج ( پیر ) سے بند کمرے میں اپنی عدالتی کارروائی کا آغاز کرے گا۔ عدالتی کمیشن لاہور ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل ہے ۔ یاد رہے کہ بھارتی دہشتگردی سر بجیت سنگھ کو کوٹ لکھپت جیل میں ساتھی قیدیوں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا اور وہ کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ہلاک ہو گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...