60 فیصد پاکستانی خط غربت سے نیچے یومیہ آمدن 2 ڈالر بھی نہیں، عالمی بنک 21 فیصد پاکستانی آبادی انتہائی غربت کا شکار بمشکل ڈیڑھ سو روپے کما پاتے ہیں

60 فیصد پاکستانی خط غربت سے نیچے یومیہ آمدن 2 ڈالر بھی نہیں، عالمی بنک 21 فیصد پاکستانی آبادی انتہائی غربت کا شکار بمشکل ڈیڑھ سو روپے کما پاتے ہیں

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر) عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے،عالمی سطح پر خط غربت یومیہ دو ڈالر یا دو سو روپے آمدن کے برابر ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ ”ورلڈ ڈویلپمنٹ انڈیکیٹر“ کے مطابق پاکستان کے 60 فیصد افراد کی آمدن یومیہ دو ڈالر یا دو سو روپے سے بھی کم ہے، جبکہ اکیس فیصد آبادی انتہائی غربت کا شکار ہے۔ روزانہ بمشکل ڈیڑھ سو روپے ہی کما پاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خطے کے دیگر ممالک سے موازنہ کیا جائے تو پاکستان کے مقابلے سری لنکا اور نیپال میں غربت کی شرح کہیں کم ہے۔ اس وقت سری لنکا میں شرح غربت 23.9 اور نیپال میں 57.5 ہے، جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں پاکستان سے زیادہ غربت پائی جاتی ہے۔ بھارت میں غربت کی شرح 68.7 اور بنگلہ دیش میں 76فیصد ہے۔ رپورٹ کے تجزیئے کے مطابق پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر کے اکتیس فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔
عالمی بنک

ای پیپر دی نیشن