فرانس(این این آئی) فلم کے شو سے پہلے ریڈ کارپٹ پر اداکار ڈونی ین اور ایوا ہوانگ EVA HUANG کو زبردست پذیرائی ملی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈونی نے کہا کہ آج کل فلم بنانابہت مشکل کام ہے۔ چینی فلمیں بھی عالمی معیار پر اترتی ہیں اور چند سالوں سے مسلسل کانز میں شامل ہوتی ہیں۔ فلم میں چار سو برس پہلے کے چار مارشل آرٹس کے ماہرین کی کہانی بیان کی گئی جن پر بغاوت کا الزام ہے لیکن بد قسمتی سے وہ برف تلے دب کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک موجودہ دور میں زندہ ہو جاتا ہے اور ماضی میں جا کر اپنی صفائی پیش کرنا چاہتا ہے۔