افغانستان میں ہونے والی باسکٹ بال چیمپئن شپ ملتوی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) افغانستان میں ہونے والی 3x3باسکٹ بال چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بناءپر 9 دن کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ 10سے 17جون تک منعقد ہوگا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے حکام کے مطابق 3x3باسکٹ بال چیمپئن شپ یکم سے 7 جون تک افغانستان کے شہر کابل میں منعقد ہونا تھا تاہم ناگزیر وجوہات کی بناءپر ایونٹ 9 روز کیلئے ملتوی کر دیا گیا اور اب نئے شیڈول کے مطابق چیمپئن شپ 10سے 17جون تک کھیلی جائے گی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 3x3 باسکٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کی وجہ سے 10 روز کیلئے بند کر دیا گیا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے حکام کے مطابق ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے تاہم پشاور میں 20 سے 27 مئی تک ہونے والی نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 10دن کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تربیتی کیمپ میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ وہ اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹس میں کھیلنے کیلئے چلے گئے ہیں اس لیے تربیتی کیمپ کو بند کر دیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...