ماسکو(آن لائن) کشتی کے فن کو دنیا بھر میں منظم کرنے والے ادارے (ایف آئی ایل اے) نے کشتی کے فن کو فروغ دینے اور اسے پرکشش بنانے کیلئے قواعد و ضوابط میں بڑی تبدیلیاں کرنے پر اتفاق کیا ہے‘ یہ اقدام اس کھیل کو اولمپکس سے نکال باہر کرنے کی کوششوں کے جواب میں کیا گیا ہے تاکہ کھیل کو بدستور اولمپکس میں شامل رکھا جاسکے۔ ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قواعد میں ضروری ترامیم کی جائیں گی اور ان پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں اقسام گریکو رومن اور فری سٹائل دونوں کے قواعد میں مناسب تبدیلیاں ہوں گی۔