لاہور(اےن اےن آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرےئر (ٹیسٹ، ون ڈے اورٹی ٹونٹی)میںچھکوںکی سنچری مکمل کرلی،وہ چھکوںکی سنچری مکمل کرنیوالے دسویںپاکستانی کے بیٹسمین بن گئے ۔مصباح الحق اپنے 12 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں 39 ٹیسٹ، 115 ایک روزہ اور 39 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے کھیل چکے ہیں جن میں ٹیسٹ میں انہوں نے 27، ایک روزہ مقابلوں میں 47 اورٹی ٹوئنٹی میں 26 چھکے لگا رکھے ہیں یعنی ان کے چھکوں کا کل مجموعہ 100 بنتا ہے۔ا±ن سے قبل پاکستان کے شاہد آفریدی392، انضمام الحق193، وسیم اکرم178، عبد الرزاق168، محمد یوسف142، سعید انور111، اعجاز احمد110 ،یونس خان 105 اور عمران خان 100 چھکے لگاکر یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔ مصباح الحق سب سے کم انٹرنیشنل میچز کھیل کر اس منزل تک پہنچے ہیں۔شاہد آفریدی بین الاقوامی کرکٹ میں 392 چھکے لگا کر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی ہیں۔